المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، پیر کے روز عین الاسد بیس پر گزشتہ چند گھنٹوں میں دوسری بار حملہ کیا گیا ہے۔ خبر رساں ذرائع نے بیس کے اندر کئی زور دار دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔
تاہم ابھی تک ان حملوں اور دھماکوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
گزشتہ چند دنوں میں عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈے عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم کے ڈرون، راکٹ اور میزائل حملوں کا مسلسل نشانہ بن رہے ہیں۔
فلسطین بالخصوص غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم اور وحشیانہ حملوں اور ان حملوں کے لیے واشنگٹن کی حمایت کے بعد عراق کی اسلامی مزاحمت نے امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ وہ خطے میں امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنائیں گے۔
آپ کا تبصرہ